Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے'

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار...
شائع 17 فروری 2021 10:14pm

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجتی کےلے ڈی چوک پہنچیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین کا اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج جاری ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے دھرنہ کیمپ میں لواحقین سے ملاقات کی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کا لاپتہ ہونا انتہائی اذیت ناک ہے۔ کسی بیوی کو یہ پتا نہ ہو کہ وہ بیوہ ہے یا اس کا شوہر حیات ہے۔ ان کے کیا احساسات ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں کہ اقتدار میں آکر مجبوریاں ہوتی۔ ہیں لیکن عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جینے کا حق حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔آپ ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کروا سکتے تو جن کے پیارے ٹارچر سیل میں ہیں ان کو بتا دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کے وزراء جو بیان دیتے ہیں انکو منع کریں کہ عوام کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں۔

انہوں نےآرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے درخواست کی کہ ان لواحقین سے ملاقات کریں اور مسئلہ حل کریں۔

Maryam Nawaz

PML N Vice President

D Chowk

D Chowk protest