Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سی ڈی اے سے اسلام آباد کے زوننگ رولز طلب

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے سے اسلام آباد کےزوننگ رولز طلب کر...
شائع 17 فروری 2021 07:42pm

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے سے اسلام آباد کےزوننگ رولز طلب کر لیے۔تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کیس کی سماعت میں عدالت نے پارک ویو سوسائٹی اور سی ڈی اے کے درمیان سڑک کے تنازعہ پر رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں رہنماء تحریک انصاف علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویوکےاین اوسی سےمتعلق کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔خود ہاؤسنگ کی سہولت فراہم نہیں کرتا تو نجی انوسٹرز کو تنگ نہ کرے۔پارک ویو پر سیاسی مداخلت،پولیس گردی اور نجی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے۔

وکیل سی ڈی اے نے کہا پارک ویو سوسائٹی نے کری روڈ سے اپنی سوسائٹی کی طرف غیر قانونی سڑک بنائی۔

وکیل پارک ویو سوسائٹی نے کہا دو سال گزر گئے سی ڈی اے نے سڑک سے متعلق ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا۔

نجی زمین مالکان نے عدالت کو بتایا پارک ویو والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کیا اور ہم پر حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں ایک بندہ جاں بحق اور ایک اب تک شدید زخمی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا آپ وکیل کر لیں بعد میں آپکو سنیں گے۔

سپریم کورٹ نے پارک ویو سٹی کی این او سی بحالی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی۔

sc

CDA