Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرجانہ کیس میں میشا شفیع 6 مارچ کو طلب

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے دائرہرجانہ کیس...
شائع 17 فروری 2021 07:24pm

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے دائرہرجانہ کیس میں میشا شفیع کو 6 مارچ کو طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے گلوکار علی ظفر کے 100 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعوی کی سماعت کی۔

میشا شفیع کی گواہ لینا غنی نے بیان ریکارڈ کروا دیا جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے میشا شفیع اور دیگر گواہان کو طلب کرلیا۔

علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ میشا شفیع نے ان پر حراساں کرنےکے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی لہذا عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

ali zafar

Sessions Court