Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے سمری منظور

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے سمری...
شائع 17 فروری 2021 06:56pm

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے سمری منظورکرلی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔وفاقی کابینہ کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو فرنٹ لائن طبی عملہ کو جاری ویکسی نیشن کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے ارکان کابینہ کو سینٹ الیکشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نےکہاکہ افسوسناک بات ہے کہ نااہل شخص سینیٹ کا الیکشن لڑ رہا ہے۔تمام پارٹی رہنما سینیٹ الیکشن پر توجہ دیں ۔سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملے گی۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈ کشن الاؤنس دینے کی سمری منظوردے دی۔

pm imran khan

federal cabinet

cabinet meeting

govt employee