Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی کی تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگوانےکیلئے رجسٹرڈ کروانےکی ہدایت

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے تمام...
شائع 17 فروری 2021 02:21pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے تمام ہیلتھ ورکرز کو اپنے متعلقہ علاقوں اور مراکز میں خود کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹر کروانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کامارننگ سیشن ہوا جس میں ویکسین لگوانے کیلئے ہیلتھ ورکرزکو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز فوری خود کو رجسٹرڈ کروائیں اورویکسین لگوائیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پہلی ترجیح ہیں جن کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ،محفوظ ہیلتھ ورکرز ہی قیمتی جانیں چا سکتے ہیں ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک تک ملک بھرکے52ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے۔

سندھ میں 32ہزار807، پنجاب میں 15ہزار494 ،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار639،گلگت بلتستان میں ایک ہزار13، کشمیرمیں 651 ،اسلام آباد میں 859اوربلوچستان میں 252 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

NCOC

asad umar

coronavirus

اسلام آباد