Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 8افراد جاں بحق

خوشاب:پنجاب میں شدید دھند کے باعث بیشتر مقامات پر ٹریفک حادثات...
اپ ڈیٹ 17 فروری 2021 12:48pm

خوشاب:پنجاب میں شدید دھند کے باعث بیشتر مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق اور 46 افراد زخمی ہوگئے ۔

میانوالی خوشاب روڈ پر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا تاہم زخمیوں میں ایک عورت ،4بچے اور 8مرد شامل ہیں،ابتدائی طبی امداد کے بعد 3سیریس مریضوں کوسرگودھا ریفر کر دیا گیا ۔

دوسری جانب دھند کے باعث گوجرانوالہ روڈ پر تھانہ ایمن آباد کے علاقہ چیانوالی کے قریب 18گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 12افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ادھر چونیاں میں دھند کے باعث چھانگامانگا روڈ پر سکول کا رکشہ الٹ گیا،جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7طالبعلم شدید زخمی ہو گئے۔

مرید کے میں دھند کےباعث مسافر بس الٹ گئی،حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 18 مسافر زخمی ہو گئے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدادکا خوشاب ٹریفک حادثے پراظہارافسوس

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدادنے خوشاب ٹریفک حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسافروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اورزخمیوں کوبہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

van accident

khushab

bus