Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 56 اموات، 1,165 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے...
شائع 17 فروری 2021 09:18am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید56اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 12,436ہوگئی جبکہ کورونا کے1,165نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 565,989ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,165نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ65ہزار989ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 54ہزار286ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ65ہزار 200افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں70ہزار123،اسلام آباد میں42ہزار921،بلوچستان میں18ہزار954 ،گلگت بلتستان میں4943اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9562کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید56مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12436ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4244افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5114،خیبرپختونخوا میں 2007،اسلام آباد میں486،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث284 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ25ہزار008 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,662مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,484افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ28ہزار545مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار196کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1165افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 85لاکھ31ہزار218افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test