Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3دشتگرد ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسزنے...
شائع 17 فروری 2021 09:01am

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرکے 3دشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پرآپریشن کیا، جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا جو سیکیورٹی فورسزپر حملوں، ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان اوربھتہ خوری میں ملوث تھے۔

ISPR

security forces

operation