چوہدری شجاعت حسین کو کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں اور انہیں نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے۔
اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی و دیگر پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصہ پارکنسن کی ایک قسم اور بولنےمیں مشکلات کے مرض میں مبتلا رہے جس کا انہوں نے جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکاسے علاج بھی کروایا۔ لیکن پروفیسر انوار اے خان اور پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کے مرض کی صحیح تشخیص اور دو گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں لیکن ان کی تعریف نہیں کی جاتی۔
پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب ہوتے ہوئے بھی اپنی دل کی تکلیف کا پاکستان میں ہی علاج کروایا۔
چوہدری شجاعت کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Comments are closed on this story.