Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، کابینہ معاشی،...
شائع 16 فروری 2021 10:39pm

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، کابینہ معاشی، سیاسی ، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔ سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤپرکابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ وزیراعظم، کابینہ کو دورہ سری لنکا کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ ملازمین کو تنخواہوں مں فرق کم کرنے کے الاؤنس کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹروبس منصوبے کا جائزہ لے گی۔

کابینہ کو چیئرمین ٹاسک فورس آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام بریفنگ دیں گے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔ کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔

pm imran khan

federal cabinet

Senate polls

Senate candidates