Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'راج کماری اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں'

وزیر اعلی کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ لیگی قیادت...
شائع 16 فروری 2021 10:41pm

وزیر اعلی کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ لیگی قیادت جس وزیر اعظم کو نکالنے کیلئے کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئی اب اسی کو سینیٹ میں پہنچانے کیلئے زور لگا رہی ہے، جعلی راج کماری اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں۔

صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی کے بعد نون لیگ پر مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جعلی راجکماری اداروں کو متنازعہ بنانے کی بجائے ہمت کریں اور نام لیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ اس بیماری کی تلاش میں ہیں جو شریف خاندان کے ساتھ جڑی ہیں، دراصل انھیں کرپشن کا کینسر لاحق ہے جس کے علاج کیلئے باہر جانا چاہتے ہیں۔

وزیر آبپاشی محسن لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نہری پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے بہتر استعمال کیلئے انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant

press confrence