Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، وہاب ریاض

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے...
شائع 16 فروری 2021 08:24pm

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن شروع ہونے میں اب صرف 4 روز باقی ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں، اس بار بہتر پلاننگ سے آئیں گے۔

Peshwar zalmi

psl season 6

psl 2021