Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن ، اعتراضات پر اپیلیں سننے کیلئے ٹریبونل مقرر

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں اعتراضات پراپیلیں سننے ...
شائع 16 فروری 2021 08:26pm

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں اعتراضات پراپیلیں سننے کیلئے ٹربیونل مقررکر دیے۔

الیکشن کمیشن نے پی ایس 88 ملیر IIکے ضمنی الیکشن کے دوران پیش آنے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں اعتراضات پراپیلیں سننے کیلئے ٹربیونل مقررکر دیے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد نے سکروٹنی کیلئے پی ٹی آئی امیدوارحفیظ شیخ اوریوسف رضا گیلانی کو کل طلب کر لیا ۔

الیکشن کمیشن نے پی ایس 88 ملیر IIکے ضمنی الیکشن کے دوران پیش آنے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور یقین دہانی کروائی کہ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے اور الیکشن کمیشن کے کام میں بے جا مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اورتمام ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد نے سکروٹنی کیلئے پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کو کل طلب کر لیا جبکہ تجویز اور تائید کنندگان کو بھی ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر اپیلیں سننے کیلئے ٹربیونل مقرر کر دیے، بلوچستان میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ ٹربیونل ہونگے۔ جسٹس ارشد علی، پشاور، جسٹس شاہد وحید پنجاب میں ٹربیونل جج مقرر کردیے گئے جبکہ سندھ میں جسٹس آغا فیصل، اسلام آباد کیلئے عامر فاروق تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹربیونلز کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرینگے۔

Senate polls

senate election 2021

Election Commission