Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کردیا ہے ، آئی ایم ایف اور...
شائع 16 فروری 2021 08:21pm

آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کردیا ہے ، آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان ریفارم پروگرام پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، وزیرخزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لئے اچھی ترقی ہے ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ایک پیکج پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دوسرے سے لے کر پانچویں جائزہ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پیکج کا مقصد پاکستانی معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔ پروگرام بحالی کے لیے مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان اورآئی ایم ایف نے اصلاحاتی پروگرام پر اتفاق کیا ہے ۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان کے درمیان انسداد کورونا مہم پر اٹھنے والے اخراجات کا آڈٹ کرانے اوربجلی پرسبسڈی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

اعلامیے میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مالی سال دو ہزار اکیس میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو ڈیڑھ فیصد رہے گی ۔ دو ہزار بیس میں ملکی شرح نمو منفی صفراعشاریہ چار فیصد تھی ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں پروگرام بحالی کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کے ذریعہ پیدا کردہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے ٹھوس کوشش کی ضرورت ہے۔ میں وزیراعظم کی رہنمائی اور اپنے تمام ساتھیوں اور آئی ایم ایف کے عملے کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

Finance minister

IMF

Abdul Hafeez Sheikh