Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچرکو عام کیا'

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے...
شائع 16 فروری 2021 08:05pm

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچرکو عام کیا۔مریم نواز نے اقرار کرلیا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل اندھیرے میں ہے۔

وزیراطلاعات شبلی فرازنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ عمران خان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں ۔الیکٹورل ووٹ کے امین لوگوں کوعوام کے ووٹ غلط استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچرکوعام کیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ پیسے کی سیاست ختم کر کے اہلیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے۔

شبلی فراز نے بتایا سینیٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آج شام تک مکمل ہو جائے گی۔

انکا کہنا تھا مریم نواز نے اقرار کرلیا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل اندھیرے میں ہے۔مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دےدیا ہے۔ سمجھ نہیں آتی انکو ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔مریم نواز اس طرح کے پیغامات سے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کررہی ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا حکومت کی طرف سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی۔نواز شریف یہاں سے علاج کروانے گئے اور باہر جاکر سیاست شروع کردی۔نواز شریف کو پاسپورٹ کے بجائے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کرینگے تاکہ وہ وطن واپس آئیں۔

shibili faraz

Senate elections

Information Minister

press confrence