Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے پاکستانی سپر اسٹار ...
شائع 16 فروری 2021 08:03pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے اور چوتھے سیزن کے بعد ماہرہ خان تیسری مرتبہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر ہوئی ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

ماہرہ خان پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اداکارہ اسراء بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کو بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کیونکہ ترکش اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک ٹوئٹ میں کچھ عندیہ دیا تھا۔

حلیمہ سلطان نے ٹوئٹ میں پشاور زلمی اور ٹیم اونر جاوید آفریدی کو ٹیگ کرکے ایک نئی شروعات لکھا تو دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی ملتا جلتا ٹوئٹ کیا تھا۔

ان ٹوئٹس کو دیکھ کر فینز یہ سمجھ رہے تھے کہ پی ایس ایل سکس میں حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہونگی مگر آج جب ماہرہ خان کے نام کا اعلان کیا گیا تو مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

psl 6

psl season 6

PSL update

peshawar zalmi