Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6: کرس گیل سمیت کئی نامور کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں صرف 4 روز باقی ہیں،...
شائع 16 فروری 2021 07:54pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں صرف 4 روز باقی ہیں، ٹیموں نے کراچی میں ڈیرے ڈال لئے ہیں جبکہ مقابلوں کیلئے کمر کسنا بھی شروع کردی۔ زلمی، قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی، کوئٹہ کے کرس گیل بھی شہر قائد پہنچ گئے۔

پی ایس ایل سکس میں انٹرٹینمنٹ کی ہوگی بھرمار، ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے ملکی اور غیرملکی اسٹارز۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل بھی شہر قائد پہنچ گئے۔

ٹیموں ںے بھی تیاریاں شروع کردیں، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے سیزن سکس کیلئے شاہین آفریدی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔

اسٹیڈیم میں بھی بھرپور تیاریاں جاری، وکٹیں تیار کی جارہی ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ سے گراؤنڈ تک کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹرز اور کٹ آؤٹس لگا دئیے گئے۔

cricket

psl 6

psl season 6

psl 2021

PSL update