Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے چار ملازمین کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات منگوانے کا مطالبہ

تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات...
شائع 16 فروری 2021 07:52pm

تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کےلئےاسکروٹنی کمیٹی کےاجلاس میں درخواست گزاراکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے چار ملازمین کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوانے کا مطالبہ کردیا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کےلئےاسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر جبکہ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاورپیش ہوئے۔

اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لاء مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔دو رکنی اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق اکبر ایس بابر کا ملازمین کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوانے کا مطالبہ کردیا۔

اکبر ایس بابرکا کہنا تھا تحریک انصاف نے 2011 میں ان ملازمین کو اجازت دی تھی کہ وہ ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے لیں۔ ہمارا مطالبہ ہے ان چارملازمین کے اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آنی چاہییں۔

اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ کے غیرموجودگی کے باعث کمیٹی نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

bank accounts

Election Commission

Scrutiny committee