گوگل کیجانب سےکرونا وباءکے دوران پاکستان سے متعلق سرچ رپورٹ جاری
گوگل کی جانب سے سال 2020 اور کرونا وباءکے دوران پاکستان سے متعلق سرچ رپورٹ جاری کردی۔پاکستان میں بچوں سے متعلق مصروفیات کے مواد کی سرچ میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔
آن لائن جاری کردہ رپورٹ میں گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے سال 2020 میں کرونا وباء کے دوران 5 شعبوں کو زیادہ سرچ کیا۔کرونا وباءنے پاکستانیوں کی سوچ کو تبدیل کیا اور بنیادی حقوق کو متاثر کیا۔پاکستان میں بچوں سے متعلق مصروفیات کے مواد کی سرچ میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کےمطابق پاکستانی بچوں کوگھر میں تعلیم فراہم کرنے کےطریقہ کار تلاش کرنے میں مصروف رہے،'صدقہ' دینے سے متعلق سرچ میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔آن لائن گمز میں ملک بھر میں35 فیصد اضافہ ہوا، صنفی توازن اور احساس کمتری کے موضوعات کی سرچ میں 40 فیصد اضافہ ہوا، زہنی صحت اور توازن سے متعلق آن لائن سرچ میں سو فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون میں اپنی عادات کے مصرف کے لئے 128 فیصد موضوعات میں اضافہ ہوا۔فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔
اردوترجمہ شدہ مواد کے لئے 328 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا۔پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل پر 700 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا، کھانوں کی تیاری اور ریسیپیز کی تلاش میں 140 فیصد ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کے رجحانات کی تلاش میں223 فیصد اضافہ ہوا،بیماریوں سے بچاو سے متعلق سرچ میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔
Comments are closed on this story.