Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کے پروٹوکولز کا اعلان

کراچی: فینز ہوجائیں تیار، کل سے پی ایس ایل سکس کی ٹکٹس مل سکیں ...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2021 06:45pm

کراچی: فینز ہوجائیں تیار، کل سے پی ایس ایل سکس کی ٹکٹس مل سکیں گی۔ پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کیلئے پروٹوکولز کا اعلان کردیا۔ افتتاحی میچ کی قیمت 2 سے 5 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل سکس کیلئے آن لائن ٹکٹس کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ فون کال کے ذریعے بھی ٹکٹ خریدا جاسکے گا۔ افتتاحی میچ کیلیے قیمت 2 سے 5 ہزار روپے جبکہ دوسرے روز کی قیمت ایک سے 4 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس کے علاوہ پیر سے بدھ کو ہونے والے میچز کی قیمت 500 سے 3 ہزار تک ہوگی۔

اسٹیڈیمز میں فیملیز کیلئے مخصوص انکلوژرز مختص کئے گئے ہیں، این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز کے تحت ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔

تماشائیوں کیلئے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز:

اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے۔

اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے۔

ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔

اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں۔

اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں۔

کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں۔

اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہر ہو تو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں۔

اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں۔

ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں، سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود عملے سے مزید رہنمائی حاصل کریں۔

ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں۔

کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں۔

بیت الخلاء کی سہولت:

ایک وقت میں 3 افراد سے زائد بیت الخلاء کیلئے مخصوص جگہ کی طرف نہیں جاسکیں گے، وہاں موجود سیکورٹی گارڈز اس کو یقینی بنائیں گے۔

باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں۔

سیٹوں میں فاصلہ:

دو افراد یا ہر گروپ کے درمیان 2 سیٹوں کا فاصلہ ہو۔

کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہوسکے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

دو قطاروں کے درمیان ایک قطار خالی رکھنا ضروری ہوگی۔

ٹکٹنگ:

فیملیز کیلئے مخصوص اسٹینڈز کی ٹکٹ ہی صرف فیملیز کو فروخت کی جاسکے گی۔

ٹکٹ خریدنے کیلئے ہر فرد کو اپنی درکار تمام تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ٹریک اور ٹریسنگ ممکن ہوسکے۔

ٹکٹ صرف آن لائن فروخت ہوگی۔

سیکورٹی گارڈز تماشائیوں کے بیٹھنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔

psl 6

psl season 6

psl 2021

PSL update