Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کچہری میں تمام غیر قانونی...
شائع 16 فروری 2021 03:19pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائکو رٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایف 8 کی رہائشی کی تجاوزات کخلا ف درخواست منظور کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر قائم وکلاء چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیتےہوئے ضلع کچہری سمیت عوامی مقامات اور فٹبال گراؤنڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں وکلاء کے سینکڑوں غیر قانونی چیمبرز قائم ہیں،اسلام آباد بار کی جانب سے فٹ بال گراؤنڈ پر چیمبرز کی تعمیرغیر قانونی ہے، اگر وکلا ءفٹ بال گراونڈ خالی نہیں کرتے تو وفاقی حکومت اور سی ڈی اے 23 مارچ تک گراؤنڈ خالی کرائے۔

فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ حکومت زمینوں پر قبضے کرانے والے سرکاری حکام کخلایف حکومت کارروائی کرے، ہر ماہ یکم تاریخ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی حکام پیشرفت رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد