سینیٹ الیکشن ۔ آخری روز 36 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے
سینٹ الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔آخری روز کل چھتیس امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ پی ٹی ائی کےدس جی ڈی اے دو اور ایم کیو ایم کے ایک رکن نے کاغذات جمع کرائے ۔
سنیٹ انتخاب کیلئےامیدوار آتے رہے اور کاغذات جمع کراتے رہے
الیکشن کمیشن میں سینٹ الیکشن کے لئے کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ پی ٹی ائی کے جنرل نششت کے لئے فیصل ووڈا، محمود مولوی، اشرف قریشی، امید علی جونیجو، ٹیکنو کریٹ کے لئے سیف اللہ ابڑو حسن بخشی حنید لاکھانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
خواتین کی مخصوص نشت کے لئے فضہ ذیشان سرینہ عدنان اور ارم بٹ نے پی ٹی آئی کیجانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جی ڈی کے رہنماوں پیر صدرالدین شاہ راشدی اور سردار رحیم نے جنرل نشت کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ آخری روزپیپلزپارٹی کی فرزانہ بلوچ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ پیپلزپارٹی کے چودہ امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اورشہادت اعوان امیدوارہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پرفاروق نائیک،شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔ خواتین نشستوں پرپلوشہ خان، اور خیرالنساء مغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی ۔ ایم کیو ایم کے عامر خان فیصل سبزواری خواجہ سہیل منصور،ظفرکمالی،عبدالقادر،خانزادہ روف صدیقی نے جنرل کے لئے ٹیکنوکریٹ کے لئے خضرعسکر زیدی شہاب امام روف صدیقی خواتین کی نشت کے لئے خالدہ عطیب اور سبین غوری نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔
Comments are closed on this story.