Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی دوبارہ تعیناتی کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی دوبارہ تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے نیب...
شائع 15 فروری 2021 11:08pm

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی دوبارہ تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا ، سید اصغرحیدردوبارہ تین سال کیلئے پراسیکوٹرجنرل نیب تعینات رہیں گے۔

وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت 1999 کے سیکشن 8 میں ترمیم کی ، آرڈیننس کے تحت ہی پراسیکوٹرجنرل نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد دوبارہ تعیناتی ممکن تھی ، سید اصغرحیدر نے گزشتہ ماہ بطور پراسیکوٹر جنرل نیب اپنی 3سالہ مدت مکمل کی تھی ، ماضی میں سپریم کورٹ عرفان قادر کی دوبارہ بطور پراسیکوٹرجنرل نیب تعیناتی کالعدم قراردے چکی ہے۔

NAB ordinance