Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک کی نظریں پی ایس ایل سکس کے ٹائٹل پر مرکوز

پشاور زلمی کے شعیب ملک کی نظریں پی ایس ایل سکس پر لگ گئیں۔ ان کا...
شائع 15 فروری 2021 08:49pm

پشاور زلمی کے شعیب ملک کی نظریں پی ایس ایل سکس پر لگ گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں متوازن ہیں، اس بار بھی اچھے مقابلے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں جو غلطیاں کی تھیں، انہیں نہیں دہرائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے گروپ اسٹیج میں پشاور زلمی کی کارکردگی اُتنی اچھی نہیں رہی تھی، وہ پلے آف مرحلے تک رسائی تو حاصل کرگئے تھے مگر اُن کی ٹیم ایلمنیٹر ٹو میں لاہور قلندرز سے شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئی تھی۔

psl 6

Shoaib Malik

Peshwar zalmi

psl season 6

psl 2021