Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اوگرا: پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد

وزیرِاعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی...
شائع 15 فروری 2021 08:15pm
کاروبار

وزیرِاعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویزمسترد کردی ۔ اوگرا نے پٹرول چودہ روپے سات پیسے ،ڈیزل تیرہ روپے اکسٹھ پیسے مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی تھی ۔

عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویزمسترد کر دی ۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے سات پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تہری روپے اکسٹھ پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے اناسی پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے تینتالیس پیسے اضافہ تجویزکیا تھا۔

عوامی فلاح وبہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویزمنظورنہیں کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی ۔

pm imran khan

petroleum crisis

petrol price

OGRA

petrol hike