Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن 2021، اسلام آباد کی 2نشستوں کیلئے وقت ختم

سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے وقت ختم...
شائع 15 فروری 2021 08:13pm

سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے وقت ختم ہوگیا۔ ایک جنرل نشست اور ایک خواتین کی نشست کے لیے 9 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر نو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ جنرل نشست پر پانچ اور خواتین کی مخصوص نشست پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ، سید علی بخاری اور فرید الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل نشست پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جنرل نشست پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر فوزیہ ارشد اور منیرہ جاوید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کی نشست پر فرح ناز اکبر اور فرزانہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر سردار یعقوب ناصر، خواتین کی نشست سے راحیلہ مگسی ریٹائر ہورہی ہیں۔

اسلام آباد

Senate polls

senate election 2021

Senate candidates