Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی پرائس کمیٹی کا اجلاس، اشیائے ضروریہ کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے صوبوں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب...
شائع 15 فروری 2021 08:11pm

قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے صوبوں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

کمیٹی نے کہا کہ سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں وفاقی وزراء، مشیروں اورمعاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریزاوردیگرحکام شریک ہوئے ۔ کمیٹی نے آٹے، چینی، چکن، انڈوں اورخوردنی تیل سمیت دیگرضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا ۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ ملک بھرمیں گندم کے وافرذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے، کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں چکن اورخوردنی تیل کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے،سیکرٹری خوراک بلوچستان نے پاسکو سے 20 ہزارمیٹرک ٹن گندم کے کی فراہمی بارے آگاہ کیا ۔

سیکرٹری صنعت و پیداوارنے اجلاس کو بتایا کہ رواں سیزن میں گنے کی کرشنگ کا 80 فیصد عمل مکمل کیا جا چکا ہے ۔ وزیرصنعت و پیداوارحماد اظہر نے یوٹیلیٹی اسٹورزکی جانب سے ملک کے پانچ فیصد صارفین کی ضروریات پوری کرنے کی تعریف کی ۔ کمیٹی نے صوبوں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

کمیٹی نے کہا کہ سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے ۔

NPMC

Finance minister

Abdul Hafeez Sheikh

egg price

chicken price

sugar price