Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت کھا بھی رہی ہے،شور بھی مچارہی ہے'

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ وزیرآباد کی...
شائع 15 فروری 2021 07:06pm

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ وزیرآباد کی خدمت کی ہے، شریف برادران کےبغیرپنجاب یتیم ہوگیا ہے، دیہاڑی دار،ریڑھی والا،مزدورہرشخص پریشان ہے۔ آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں500فیصداضافہ ہوا ہے، حکومت کھا بھی رہی ہے اورشوربھی مچارہی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کےامیدوارکوچائےپانی کاپوچھیں، امیدوارسےپوچھنانوکریاں اورمکان کہاں ہیں؟ کسی کو50لاکھ مکانات کی ایک اینٹ بھی ملی؟ پی ٹی آئی کےامیدوارکوگیس اوربجلی کابل دکھانا، امیدوارکوووٹ کےبجائےگیس اوربجلی کابل دینا، عوام پی ٹی آئی امیدوارکو300روپےدرجن انڈےمارکربھگادیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج وزیرآباد کونوازشریف کا دور یاد کرانےآئی ہوں، پنجاب کی بیٹی ہوں،پنجابیوں کی بات کیوں نہ کروں؟ مریم نواز پورےپاکستان کی بیٹی ہے، شریف برادران کےبغیرپنجاب یتیم ہوگیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار،ریڑھی والا،مزدورہرشخص پریشان ہے، غریب آدمی کےپاس روٹی اوردوائی کےپیسےنہیں ہیں، آج پورا پاکستان رو رہا ہے، سلیکٹرزسےپوچھتی ہوں،اب آرام ہے،کوئی کسرتونہیں رہ گئی؟ سلیکٹرزاپناآئینی کام کریں،دوسروں کےکام میں مداخلت نہ کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے225ارب روپےکا آٹا چوری کیا، حکومت عوام کی400ارب روپے کی چینی کھاگئی، 122ارب روپے کا ایل این جی پر ڈاکا ڈالاگیا، 500ارب روپے کی ادویات چوری کرلی گئیں۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں500فیصداضافہ ہوا ہے، حکومت کھا بھی رہی ہے اورشوربھی مچارہی ہے۔

Maryam Nawaz

vice president PML N