Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے'

گندم اورآٹےکی قیمتوں کے حوالے سےوزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہیں کہ...
شائع 15 فروری 2021 06:44pm

گندم اورآٹےکی قیمتوں کے حوالے سےوزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہیں کہ ایسا نظام وضع کیاجائےکہ اخراجات کی مد میں غیرضروری طورپر اٹھنے والے ہر ایک روپے کی بچت کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی غیر ضروری بوجھ سے بچایا جا سکے۔

وزیرِاعظم کی زیرصدارت بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےحوالےسےحکومتی معاشی ٹیم کااجلاس ہوا۔جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لئے مختلف مجوزہ اقدامات پرغورگیا گیا۔

وزیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایاکہ ملک میں گندم کی پیداواراور ملکی ضروریات کو پورا کرنے، سرکاری سطح پر گندم کی خرید، ترسیل، سٹوریج و دیگرانتظامی اخراجات میں واضح کمی لانے کے حوالے سے مفصل پلان تشکیل دینے پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے تفصیلی پلان جلد وزیرِاعظم کو پیش کر دیا جائے گا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر وقارمسعود نے درآمد شدہ گھی وغیرہ پر ٹیکسوں کے حوالے سے خطے کے دیگر ممالک کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم نےمعاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ عوام پر پڑنےوالے بالواسطہ ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی لانے کے حوالے سے آؤٹ آف باکس سلوشن تجویز کیے جائیں۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ اخراجات کی مد میں غیر ضروری طور پر اٹھنے والے ہر ایک روپے کی بچت کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی غیر ضروری بوجھ سے بچایا جا سکے۔

Finance minister

Abdul Hafeez Sheikh

Inflation

commodities prices