Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
13 Rajab 1446  

حکومت کی اپناگھر فنانس اسکیم کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، سیما کامل

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے...
شائع 15 فروری 2021 11:09am

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو پورٹل قائم کیا جارہا ہے۔

سیما کامل کا کہنا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت بینکوں کو اب تک بائیس ارب روپے قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں، پانچ ارب روپے قرض کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے آج نیوز کے پروگرام" آج پاکستان" میں گفتگو میں کہا کہ اب تک بینکوں کو بائیس ارب روپے قرض کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سیما کامل نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لئے ملک بھر میں ون ونڈو پورٹل جلد قائم کیا جائے گا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کووڈ کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے بھرپور اقدامات کئے تاکہ پیداوار اور روزگار بحال رہ سکے۔

Naya Pakistan Housing Program

State Bank Of pakistan