Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

زمین کی انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق کیلئے لیب قائم

چین نے زمین کی انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق کے لیے بھی ایک ...
شائع 15 فروری 2021 09:41am
سائنس

چین نے زمین کی انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق کے لیے بھی ایک لیب قائم کر لی ہے۔

چین نے زمین کی انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق اور معدنی وسائل کی نشان دہی کرنے والی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی لیب کا افتتاح کیا ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کا کہنا ہے یہ لیب چین کی اکیڈمی برائے ارضیاتی سائنسز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی اثر و رسوخ کا حامل ایک تحقیقی ادارہ بننا ہے۔

یہ لیب جن شعبوں میں کام کرے گی ان میں زمین کی گہرائیوں میں وسائل اور ساختیاتی دریافت اور زمین میں گہرے ترین سوراخ کھودنا شامل ہیں۔ اس سلسلے میں یہ لیب تحقیقی وسائل کو جمع کرے گی اور اپنے بین الاقوامی ہم منصب اداروں کے ساتھ ان شعبوں میں تعاون کرے گی۔

زمین کی گہرائیوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا، اور دریافتوں کے لیے درکار آلات کے تبادلے کے حوالے سے بھی یہ لیب اپنی خدمات انجام دے گی۔

china

Earth