Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ

اسلام آباد:بھارتی ایئرایمبولینس نے اسلام آباد انٹرنیشنل...
شائع 15 فروری 2021 09:09am

اسلام آباد:بھارتی ایئرایمبولینس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی،ایئرایمبولینس کوفیول بھروانے کیلئےلینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرایمبولینس کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفیول بھروانے کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

بھارتی ایئرایمبولینس میں برطانوی مریض سفرکررہا ہے ،برطانوی مریض کوایئرایمبولینس کے ذریعے کولکتہ سے دوشمبے لےجارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیولنگ کے بعد بھارتی جہازکواسلام آباد سے دوشمبے کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ نہیں کی اورنہ ہی ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی گئی تھی۔

اسلام آباد

air ambulance

Airport