Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا 18محکموں کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے 18محکموں کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ...
شائع 15 فروری 2021 09:05am

اسلام آباد:حکومت نے 18محکموں کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت خزانہ نے سمری ارسال کردی۔

وفاقی ملازمین کے ساتھ معاہدے کے معاملے پروزارت خزانہ نےتنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری ارسال کردی۔

وزارت خزانہ نے 3 لاکھ 26ہزار 745 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز دے دی،صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

ایف بی آر، نیب، ایف آئی اے ،قومی اسمبلی، سینیٹ، پارلیمانی امور ڈویژن کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے،تمام اعلی عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کا اطلاق نہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن ،اسلام آباد پولیس ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس، اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس ، اے ایس ایف، سول آرمڈ فورسز، آئی ایس آئی، آئی بی، ہیلتھ پرسنل کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہ کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔

تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سے قومی خزانےپر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

یکم مارچ 2021 سے 2 لاکھ 96 ہزار 470 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز کیا گیا ہے ، ایسے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا جن کو کبھی100 فیصد کے برابر الاؤنس نہ ملا ہو ۔

یکم مارچ 2021 سے گریڈ 1 سے 16 تک کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز آئی ہے ، نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹائم اسکیل پروموشنز کی تجویز پیش کی جائے گی۔

یکم جولائی 2021 سے مختلف اڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویزبھی وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی ہے ۔

اسلام آباد

salary increase

government employees