Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نےساؤتھ افریقاکوٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی...
شائع 14 فروری 2021 10:43pm

پاکستان نےساؤتھ افریقاکوٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی اپنے نام کرلی ۔فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو چاروکٹوں سے شکست دےکر سیریز اپنے نام کرلی۔165رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔میچ میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم مختصرفارمیٹ میں سو میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں قومی اسپنرز کا جادو چلا۔محمد نواز نے دو شکارکیے،زاہد محمود نے تین وکٹیں اڑائیں۔

64پر سات وکٹیں گرگئیں پھر ڈیوڈ ملر بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔45گیندوں پر 85رنز داغے۔

ٹوٹل آٹھ وکٹوں پر 164 تک پہنچادیا۔

تعاقب میں محمد رضوان نے 42اور پھر بابراعظم نے پراعتماد 44رنز بنائے۔

137پر چھ وکٹیں گریں تو ہلچل مچ گئی۔محمد نواز اور حسن علی ڈٹ گئے۔

نوازنے 11گیندوں پر 18رنز اسکورکیے۔

حسن نے سات گیندوں پر 20رنز داغ دیےاور چھکا لگا کر فتح سے ہمکنار کرایا۔

کپتان بابراعظم نے وننگ ٹرافی اٹھائی۔

sa tour pak 2021

pak vs sa