Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم نے نئے نام پر اتفاق کسی بلیک میلنگ کے نتیجے میں نہیں کیا'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینیٹ...
شائع 14 فروری 2021 10:17pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینیٹ کےلئےاتحادیوں سے مشاورت کے بعد نام چنا گیا تھا۔پارٹی ورکرز کی آواز اٹھانے پر وزیراعظم نے احسن قدم اٹھا کر نئے امیدوار کو مشاورت سے چنا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے لئے پارٹی ورکروں کی آواز پر نئے امیدوار کا نام چنا گیا ہے۔وزیر اعظم نے نئے نام پر اتفاق کسی بلیک میلنگ کے نتیجے میں نہیں کیا۔

انہوں کہاوزیر اعلی عثمان بزار کی قیادت میں پسماندہ علاقوں میں ترقی کے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نےساؤتھ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کےنئے دور کا آغازکر دیا ہے۔سیاحت ایک انڈسٹری کا روپ دھار چکی ہے۔سیاحت کے زریعے ہم بین القوامی سطح پر اچھا امیج پیدا کر سکتے ہیں چولستان میں ڈیزرٹ جیپ ریلی بین القوامی سیاہ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔یہ جیپ ریلی پاکستان میں امن کی علامت ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کل ظل سبحانی کا پاسپورٹ کا آخری دن تھا اب برطانیہ کی حکومت اپنے قانون کے تحت فیصلہ کرے گی۔ ہماری حکومت عدالتی احکامات کے تحت اقدامات کرے گی۔

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا میں مخصوص نشست کے ذریعے حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتی جس سے میرے علاقے کے حقوق کا قتل ہومیں اپنی ذات کی سیاست نہیں کرتی۔

Senate polls

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant

senate election 2021