Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو کے افسران کو ہدایت کردی کہ بڑی...
شائع 14 فروری 2021 09:58pm

چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو کے افسران کو ہدایت کردی کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

چیئرمن نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہےکہ بڑی مچھلیوں کیخلاف میگاکرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ بدعنوان عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے اور ان سےلوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لئے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائرکیے جائیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام انکوائریوں ، شکایات اورتفتیش کومیرٹ ،شفافیت اورٹھوس شواہد اوردستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پرمکمل کیا۔

چیئرمین نیب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پوری تندہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیب موثر قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کررکھے ہیں جو کہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین نیب نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کو یقینی بنائیں۔

NAB chairman

javeed iqbal