Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقیں امن 2021 کامیابی سے جاری

پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقیں امن 2021 کامیابی سےجاری ...
شائع 14 فروری 2021 09:50pm

پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقیں امن 2021 کامیابی سےجاری ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانےمشقوں کا مشاہدہ کیا۔جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ یہ مشقیں دہشتگردی اورمیری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کےطور پر دیکھی جائیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی بحری مشقیں امن 2021ء کا مشاہدہ کیا۔بحری مشقوں کے دوران میری ٹائم انسداد دہشتگردی آپریشن کا مظاہرہ کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشقوں کے دوران شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، انہوں نے کثیرالمکی مشقوں کے انعقاد کےلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔یہ مشقیں دہشتگردی اور میری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کےطور پر دیکھی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے۔امن 2021ءکا کامیاب انعقاد علاقائی امن و استحکام کے پاکستان کے عزم کی تائید ہے۔

امن 2021ء میں 40 سے زائد ممالک کے بحری اثاثے اور دستے شریک ہیں۔امن مشقوں کی سیریز کی یہ ساتویں مشقیں ہیں، جو 2006ء سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جارہی ہیں۔امن مشقوں میں غیر روایتی خطرات، مشترکہ آپریشنز سمیت مختلف نوعیت کی ڈرلز کی جارہی ہیں۔

امن مشقیں 11 فروری سے 16 فروری تک جاری رہیں گی۔

Nadeem Raza