Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات: ن لیگ کی مزید پانچ امیدواروں کی نامزدگی کی توثیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے 3 مارچ کو ہونے والے...
شائع 14 فروری 2021 07:35pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخاب کےلئے مزید پانچ امیدواروں کی نامزدگی کی توثیق کر دی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ الیکشن کےلئے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمن، سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی۔ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سےقبل بھی پارٹی کا پارلیمانی بورڈ ٹیکنو کریٹ کےلئے اعظم نذیر تارڑ، خواتین کی نشست کےلئے سعدیہ عباسی جبکہ جنرل نشستوں کےلئے پرویز رشید، مشاہد اللہ خان اور پروفیسر ساجد میر کے ناموں کی منظوری دے چکا ہے۔

عرفان صدیقی،زاہد حامد،انجینئر بلیغ الرحمان، سائرہ افضل تارڑ اور پروفیسر ساجد میر اپنے کاغذات نامزدگی کل الیکشن کمیشن لاہور آفس میں جمع کروائیں گے۔

PML N leader

Senate polls

senate election 2021

Maryam Aurangzeb