Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلوامہ کا ڈرامہ: مودی کی خونریز سازش کے دو سال مکمل

پلوامہ حملے کے بھارتی ڈرامے کو 2 سال مکمل ہوگئے ہیں، وقت نے ثابت...
شائع 14 فروری 2021 01:42pm

پلوامہ حملے کے بھارتی ڈرامے کو 2 سال مکمل ہوگئے ہیں، وقت نے ثابت کیا کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی سازش تھی۔ بھارتی صحافی ارنب سوامی کی واٹس ایپ لیک سے پلوامہ حملہ سیاسی چال ثابت ہوا۔

پلوامہ حملے سے متعلق مودی سرکار اور گودی بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا، کئی بھارتی اہم شخصیات نے پلوامہ حملے کی ممکنات سے متعلق ٹویٹس کئے۔ مودی سرکار نے سیاسی فائدے کیلئے اپنے ہی عوام حتیٰ کہ فوجیوں کو مروایا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا۔ بھارتی فضائیہ بھی مودی کے سیاسی فائدے کے لئے ڈھنڈورا پیٹتی رہی۔

بھارتی میڈیا کو مودی نے جھوٹ بولنے کیلئے ریٹنگ کی رشوت دے کر خریدا۔ ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔ ڈس انفو مہم سے بھی مودی کا بھارت بے نقاب ہوا۔ تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

Narendra Modi

Abhinandan