Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"انڈے کتنے روپے کلو" سوشل میڈیا پر مریم نواز کا مذاق بن گیا

ڈسکہ: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان...
شائع 14 فروری 2021 12:02am

ڈسکہ: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ انہوں نے آج ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران اپنی تقریر میں انڈوں کو درجن کی بجائے کلو کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق غریبوں کے دکھ میں گھلنے والی مریم نواز تحریک انصاف پر تو بڑی تنقید کرتی ہیں لیکن انہیں خود یہ نہیں معلوم کہ انڈے درجن کے حساب سے ملتے ہیں یا کلو کے حساب سے، انہوں نے اس بات کا عملی مظاہرہ ڈسکہ میں کس طرح کیا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کا خوب مذاق اُڑا رہے ہیں، ذیل میں کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

Maryam Nawaz

PML N Vice President

social media

Daska