Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کی 7ویں کثیر القومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

کراچی:پاک بحریہ کی7ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021کا آغاز...
اپ ڈیٹ 12 فروری 2021 11:25am

کراچی:پاک بحریہ کی7ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021کا آغاز ہوگیا،امن مشق میں شریک ممالک کی فلیگ ہوسٹنگ تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔

کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کاآغاز ہوگیا،کراچی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

مشق میں شریک 45ممالک کے پرچم لہرائے گئے،اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا،غبارے اور کبوترہوامیں چھوڑے گئے۔

مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیرایڈمرل نوید اشرف نے استقبالیہ خطاب میں امن مشق کی اہمیت سے آگاہ کیا،کمانڈرکموڈورامتیاز علی نے نیول چیف کا استقبالیہ پیغام پڑھ کرسنایا۔

تقریب میں 7ممالک کی بحریہ کےاعلیٰ افسران اورمختلف ممالک سے آئے صحافیوں نے شرکت کی،بحری مشق امن 11سے 16فروری تک جاری رہے گی۔

karachi

Pak Navy