Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہائیکورٹ حملہ کیس:4وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ...
اپ ڈیٹ 12 فروری 2021 02:59pm

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار 4وکلا ءکو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد بار کے سیکرٹری لیاقت کمبوہ سمیت چاروں وکلا ءکو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے گرفتار 4وکلاء کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیااورچاروں وکلا ءکوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا ۔

عدالت نے چاروں وکلاء کو 19 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے بھی آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا ۔

یاد رہے کہ 3 وکلا ءکو اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس اور ایک کو کچہری میں سیشن جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ حملہ کیس کی ایف آئی آر تھانہ رمنا جبکہ سیشن جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

IHC

اسلام آباد

protest

Lawyers