Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے لیاری جنرل اسپتال میں غیر تقرریوں کے...
شائع 11 فروری 2021 11:23am

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے لیاری جنرل اسپتال میں غیر تقرریوں کے الزام میں نیب انکوائری میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے آغا سراج درانی کوتحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لیاری جنرل اسپتال میں غیرتقرریوں کے الزام میں اسپیکرسندھ اسمبلی کیخلاف نیب انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،اس سلسلے میں آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایاآغا سراج درانی اوردیگر کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، آغا سراج درانی کوتحقیقات کیلئے آج ہی نیب آفس طلب کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔

عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے 30مارچ تک پیرہفت رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کال اپ نوٹس بھیجا تھا ۔

agha siraj durrani

SHC

karachi

speaker sindh assembly