سائبر حملے کی خوفناک واردات،ہزاروں افراد کی جانیں خطرے میں پڑگئیں
امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اولڈز مار کے ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا اور واٹر ٹریٹیمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
ہیکرز نے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی جس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
پلانٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے غیر معمولی صورت حال دیکھ کر مالک کو خبردار کیا جس کے باعث فوری طور پر پولیس اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) اور سیکرٹ سروس تحقیقات کررہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکے علاقے کے 15 ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.