”رشوت لینے والے تو پکڑے گئے،اب میڈیاتحقیق کرےان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا“
اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رشوت لینے والے توپکڑے گئے ،اب میڈیا تحقیق کرے2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رشوت لینے والے توپکڑے گئے، اب میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں،2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟ کیا ان 2سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔
رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، اب میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کے 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟ کیا ان دو سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟ الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کاروائ عمل میں لائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔
Comments are closed on this story.