Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، مزید 62اموات، 1,072 نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج...
اپ ڈیٹ 10 فروری 2021 11:18am

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید62افراد جان سے گئے جبکہ 1,072نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12,128ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 557,591ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,072نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ57ہزار591ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ51 ہزار758ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ61ہزار 757افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار786،اسلام آباد میں42ہزار188،بلوچستان میں18ہزار891 ،گلگت بلتستان میں4920اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9291کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندی سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید62مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12128ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4157افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4948،خیبرپختونخوا میں 1970،اسلام آباد میں481،بلوچستان میں197اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث273 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ30ہزار512 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,744مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,008افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ14ہزار951مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار713کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1072افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 82لاکھ88ہزار091افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test