پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بند کرنے پر پی ٹی اے کا ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ لگانے پر پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بند کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کےٹوئٹراکاوَنٹس بلاک کرنےکامعاملہ ٹوئٹرانتظامیہ کیساتھ اٹھایا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سے اکاؤنٹس بلاک اور معطل ہونے کی 369 شکایات موصول ہوئیں۔ 280 اکاؤنٹس ایسے تھے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کو پاکستانی صارفین سےمتعلق اپنے متعصبانہ رویہ پر غور کرنے کا کہا گیا، اس کے ساتھ ہی پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی شیئر کی گئی۔
Comments are closed on this story.