Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی

اسلام آباد:براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے...
شائع 09 فروری 2021 02:24pm

اسلام آباد:براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔

براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی اور کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیئے۔

حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو جیمرز وہیکل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر) عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیاہے ،براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کیاگیاہے،گریڈ 20 کے آفیسر طارق محمودبطور رجسٹرر خدمات سرانجام دیں گے،کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

اسلام آباد

Broadsheet

Justice (R) Azmat Saeed