Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کے کچھ عناصر دشمن بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے...
شائع 09 فروری 2021 12:56pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کچھ عناصر دشمن بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ وعدوں سے منحرف ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اسلام آباد میں وکلا ءکو قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیئےتھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد بار میں جو صورتحال سامنے آئی اس سے کالے کورٹ کی عزت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، وکلاء کو اپنے مؤقف کے اظہار کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیئے تھا، سینیر وکلاء کو آگے بڑھ کر کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ منسلک کچھ عناصر اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا کر دشمن کے بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آج اپنے وعدوں سے منحرف ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اور کرپٹ پریکٹسز کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کنفوژن کا شکار ہیں ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ اوپن بلٹنگ پر ہمیں ووٹ ملیں گے ،دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم کورٹ میں جائیں گے، پی ڈی ایم کے بعض لوگ بچگانہ بیانات دے رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزیدکہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے کہ انہیں بلا وجہ سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، پاک فوج اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

PDM

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد