Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے، دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم...
اپ ڈیٹ 09 فروری 2021 12:26pm

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تنظیمیں پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہیں،افغا نستان میں دہشتگرد گروپس اکٹھے ہو رہے ہیں، بھارت ملوث ہے، افغان زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کالعدم تنظیمیں پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہیں، بھارت افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے،مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،امید ہے کہ افغانستان میں فورسز کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن لیں گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارت کیخلاف ڈوزیئرز فراہم کئے، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف تسلیم کیا گیا۔

Foreign Office Spokesperson

FO

اسلام آباد

Zahid Hafeez